اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)— ایف ٹین مرکز کے انتخابات میں تاجر اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار عاطف جمیل بٹ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ ایف ٹین مرکز میں منعقدہ پہلی کارنر میٹنگ میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عاطف جمیل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر اتحاد گروپ پر تاجروں کا اعتماد مخالفین کو پریشانی میں مبتلا کر چکا ہے، کیونکہ انہیں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد وہ ایف ٹین کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
کارنر میٹنگ میں تاجر رہنماؤں نے عاطف جمیل بٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ رانا خالد، اقبال بٹ اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایف ٹین کے تاجروں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عاطف جمیل بٹ کی صورت میں ایک حقیقی رہنما ملا ہے، جو ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔