اسلام آباد (سٹی رپورٹر) ایف ٹین مرکز کے انتخابات میں تاجر اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار عاطف جمیل بٹ نے کہ ہے کہ وہ ایف ٹین مرکز کے تاجروں کی جانب سے انکی پزیرائی پر انکے شکر گزار ہیں، منتخب ہونے کے بعد تاجروں کے سی ڈی اے، ڈی سی آفس، تھانے کچہری سمیت تمام مسائل کو نیت نیتی کیساتھ حل کرائیں گے، تاجر اتحاد گروپ ایف 10 کے اندر تبدیلی کا نشان ہے، ایف ٹین مرکز کے اندر جتنے بھی بڑے دھڑے ہیں جن میں آٹو ورکشاپ آٹو ڈیکوریشن، ٹیلر برادری، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اور تمام تاجروں نے جوک در جوک تاجر اتحاد تحاد گروپ میں شمولیت کا اعلان کرکے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انکی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے اور انکے مسائل حل کرائینگے اور انکی ہر ممکن مدد کرینگے۔ عاطف جمیل بٹ نے تاجر اتحاد گروپ کے دیگر امیدواروں جن میں جنرل سیکرٹری کیلئے رانا خالد علی خان جبکہ ملک محمد اشرف، ارشد محمود عباسی، اقبال بٹ، ڈاکٹر محمد ارشد و دیگر شامل ہیں کو اپنا زور بازو قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر اتحاد گروپ نے تاجروں کے حقیقی نمائندوں کو میدان میں اتارا ہے جو خدمت کے جذبے سے شرشار ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ ، خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ؟ جانیں