جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ جاری، نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیہ میں نئے اقتصادی ڈائیلاگ سمیت مختلف امور پر اتفاق کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 23 ویں سربراہی کانفرنس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوئی۔ ایس سی او اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ کے مطابق سربراہان نے انفارمیشن سیکیورٹی کی فیلڈ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں ایس سی او کی معاشی اور تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس وزیر اعظم کی زیرصدارت جاری

رکن ممالک نے مساوات، باہمی مفاد اور عدم مداخلت پر مبنی تعلقات پر زور دیا۔ جبکہ سلامتی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی عزم کیا۔ رکن ممالک نے تنازعات اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ایس سی او رکن ممالک نے ثقافتی روابط بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں