جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
ایس سی او اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کی حمایت کی، بھارتی وزیر خارجہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی حمایت کی۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایس ای او اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرض کا بوجھ سنگین مسئلہ ہے اور قرضوں کی وجہ سے ایس جی ڈیز گولز حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی حمایت کی۔ اور ہم ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں۔ دنیا پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

جے شنکر نے کہا کہ دنیا میں دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں اور تنازعات کے عالمی اثرات بھی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے دنیا میں معیشت کو نقصان پہنچا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد اور باہمی تعاون میں کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں