اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
میانوالی پولیس نے دہشتگردوں کا دوسرا حملہ بھی ناکام بنا دیا

میانوالی(روشن پاکستان نیوز) میانوالی پولیس نے ایک ہی دن میں دہشتگردوں کا دوسرا حملہ بھی پسپا کر دیا۔

تھانہ مکڑوال میانوالی پولیس نے ملاخیل دربار خاصہ بابا کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشتگرد پہاڑی علاقے میں فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، ایلیٹ فورس ٹیموں کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا جس پر دہشتگردوں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں نے نہایت بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، جس پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے بھی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فوج طلب کر لی

مزید خبریں