کراچی (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عجیب و غریب اعلانات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں۔جناح ہسپتال کراچی میں نئے یونٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب وہ ان بےوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیں؟مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ لوگ ٹی وی پر آنے کےلیے وقت کیسے نکالتے ہیں، کام بتانے سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، اگر میں ٹی وی پر آکر بتاتا رہوں گا تو کام کیسے کروں گا، اسی لیے ہمارے چیئرمین بھی کچھ ناراض ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25 سال کا معاہدہ ہوا ہے ان تین ہسپتالوں کا کنٹرول سندھ حکومت سنبھالے گی، اس سے پہلے کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا، اگر کوئی آئے گا تو ہم کہیں گے ہمارے پیسے نکالیں، شکر ہے وفاقی حکومت نے ان تینوں ہسپتالوں کو دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔