اتوار,  24 نومبر 2024ء
افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے،آرمی چیف

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کی راہ ہمور کرتے ہیں۔

77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت و خطاب کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے، یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد صرف جغرافیائی خطے کا حصول نہ تھا، ملک کے حصول میں ہمارے اسلاف نے بے شمار قربانیاں پیش کیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے ہمت و حوصلہ دیا کہ اس خطے کی حفاظت کرسکیں، آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایم اے کاکول میں آج آزادی نائٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی ہوں گے

انہوں نے کہا کہ کسی مشکل نے ہمارے عزم اور ارادے کو کمزور نہیں کیا، ہم ہر مشکل کے بعد اور مضبوط بن کر ابھرے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، کسی قیمت پر اپنی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

مزید خبریں