جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پی ایم اے کاکول میں آج آزادی نائٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی ہوں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

آزادی پریڈ کا اہتمام 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کیا جائے گا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کریں گے اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات میں فیض حمید کا ہاتھ ہوسکتاہے لیکن تصدیق نہیں کرسکتا، خواجہ آصف

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News