اتوار,  24 نومبر 2024ء
فیض حمید نے آرمی چیف بننے کے لیےکوششیں جاری رکھیں، نواز شریف سے معافیاں مانگیں،خواجہ آصف کا دعویٰ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز))خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جنرل قمر جاید باجوہ کی ریٹائرمنٹ قریب پہنچی تو فیض حمید نے خود آرمی چیف بننے کے لیے آخری 24 گھنٹوں تک کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے معافیاں مانگیں، ہماری صفوں سے ایک بندے سے بھی رابطہ کیا۔وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ جنرل باجوہ مزید توسیع یا فیض حمید کی بطور آرمی چیف تقرری چاہتے تھے، آخر میں انہوں نے ہماری حکومت کو مختلف آپشن بھی دیے کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض کو آرمی چیف نہیں بناتے تو فلاں کو بنا دیں مگر موجودہ آرمی چیف عاصم منیر کو نہ لگائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا آپس میں ذاتی تعلق بھی بہت گہرا تھا، دونوں کے سسر بھی آپس میں قریبی تعلق رکھتے تھے۔ان کا مزید کہناتھاکہ فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو واقعات ہوئے ان میں شرکت سے وہ باز نہ رہ سکے، ان واقعات میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر فیض حمید ملوث تھے مگر وہ اکیلے ملوث نہیں تھے، انھوں نے ان واقعات کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی، ٹارگٹ طے کیے اور سازش کا تجربہ فراہم کیا۔

مزید خبریں