اتوار,  24 نومبر 2024ء
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کر لیا، 3 فیز میں سموں کو بند کیا جائے گا۔پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے فیز میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند ہوں گی جبکہ تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں