اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وہ حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروق کی پیروی کرتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروق کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں، حضرت عمر فاروق حکمرانوں کیلئے مینارہ نور اورمشعل راہ تھے۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے والد محمد نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی اوررفاقت قابل رشک ہے، ہمارا پاور ہاوس مدینہ منورہ میں ہے، اتنا لاہورکا پتہ نہیں لیکن مدینہ منورہ کی ہر ہر گلی کا علم ہے۔
امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں، پاکستان اورسعودی عرب سٹرٹیجک دوست ہیں،ماضی میں بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے، محمد نوازشریف پاکستان کے دوست ہیں،ان کی لیڈر شپ پاکستان کیلئے بہتری اورفلاح کا باعث ہے، مریم نوازشریف بیٹی ہونے کے ناطے ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔