بدھ,  27 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی کے گرفتار رکن قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیےگئے

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے۔

پروڈکشن آرڈرز قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ افتخار احمد خان نے جاری کئے، کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایوی ایشن اتھارٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔

حاجی امتیاز احمد کے پروڈکشن آرڈرز کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے جاری کئے گئے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے پروڈکشن آرڈرز میں حکام کو ہدایت کی کہ اجلاس میں ایوی ایشن سے متعلق اہم ایجنڈے پر بحث ہونی ہے، کمیٹی کے رکن حاجی امتیاز کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں