وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں۔
اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہے، ہندو میرج ایکٹ اور کرسچن پرسنل لاء پر کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ہر نوجوان کو ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے،مریم نواز
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے لیے 2 ارب 85 کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اقلیتی کوٹہ یقینی بنا رہے ہیں۔