سرگودھا(روشن پاکستان نیوز )سرگودھا کے قصبے للیانی میں خواتین کو پہلی بار ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں خواتین ووٹ کاسٹ کر رہی ہیں، للیانی میں پہلی بار خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس علاقے میں 2013 اور 2018 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں تھی، این اے 83 اور پی پی 73 میں بھی خواتین ووٹ ڈال رہی ہیں۔
ملک بھر میں بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔