جمعرات,  22 اکتوبر 2026ء
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویض

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویض کر دیے گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس 1960 کے سیکشن (1)3 کے تحت اختیارات تفویض کر دیے گئے۔

گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق ایم پی او اختیارات کی تفویض کا مقصد ضلعی سطح پر مؤثر پیشگی کارروائی کو یقینی بنانا اور انتظامی تاخیر کو کم کرنا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز ایم پی او سیکشن (1)3 کے اختیارات کا استعمال سختی سے آئین اور قانون کے مطابق کریں۔

وفاقی آئینی عدالت نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی پشاور کی اپیل مسترد کردی، خاتون ٹیچر کے حق میں فیصلہ برقرار

گورنر خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی مضبوط بنائی جائے جبکہ اختیارات کا ہرگز غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے عوام کا امن، سلامتی اور تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد امان و امن کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں