هفته,  05 اکتوبر 2024ء
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز کے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، جیف کرو اور رنجن مدوگالے کے علاوہ اینڈریو پائی کرافٹ، رچی رچرڈسن اور جوگل سری ناتھ شامل ہیں۔

امپائرز کے پینل میں پاکستان کے احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں