پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 5 سال کے دوران صوبے بھر میں ایک ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔
بلین ٹری سونامی، 10 بلین ٹری سونامی کے بعد اب بلین ٹری سونامی پلس کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا ایکو ٹورازم کا دائرہ کار بڑھانے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انضمام شدہ اضلاع میں مزید شجرکاری کے لیے ہنگامی بنیادوں کے اقدامات شروع کیے گئے ۔
محکمہ جنگلات کے مطابق اس اقدام سے خیبرپختونخوا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں نمایاں کمی آئے گی، نجی نرسریوں سے پودوں کی خریداری بھی شجرکاری مہم کا حصہ ہوگی۔
محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق محکمہ جنگلات کو سرکاری نرسریوں میں پودے لگانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 10 ارب درختوں کا منصوبہ 19 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔