اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کسٹم ملازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کسٹم ملازمین کو دیا جانے والا میڈیکل الاؤنس بھی ختم کیا جا رہا ہے، کسٹم ملازمین کو کامن پول فنڈ سے مراعات دی جا رہی تھیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔