هفته,  23 نومبر 2024ء
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک اور15 سالہ نوجوان کی جان لے لی

 

صوابی(روشن پاکستان نیوز)ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے گڈوین چنئی میں پیش آیا جہاں ایک 15 سالہ لڑکا پستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ سوات میں بھی پیش آیا ہے جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان نے پستول لوڈ کرکے بندوق پر رکھ دی اور گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں