هفته,  23 نومبر 2024ء
نیب کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پی ایس او کے سابق سربراہ کی طرف سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کو لاہور میں واضح برتری حاصل، حیران کن نتائج سامنے آگئے

نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید خبریں