سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ پرائمری اور جونیئر ایلیمنٹری اسکولوں کے اساتذہ کی بھرتیوں پر سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔
سندھ کے وزیر تعلیم کے مطابق اگست 2023 میں اساتذہ کی بھرتی پر عائد پابندی کابینہ نے اٹھا لی، اسکول اساتذہ کی بھرتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا۔
سردار شاہ نے مزید کہا کہ اہل امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کو دستاویزات جمع کرائیں۔