واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا انتہائی حساس اور خفیہ اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک معمول کی شیڈول مینٹیننس کے دوران عارضی طور پر متاثر ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق این ایس اے نے تصدیق کی ہے کہ مینٹیننس کے دوران بعض اندرونی نظام متاثر ہوئے، تاہم ایجنسی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق اہم اور مشن کریٹیکل صلاحیتیں مکمل طور پر فعال رہیں اور ملک کے دفاع کی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی۔
متاثر ہونے والا نیٹ ورک NSANet ہے، جسے این ایس اے کے اہلکار خفیہ معلومات، حتیٰ کہ انتہائی حساس انٹیلی جنس مواد، آپس میں شیئر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق اس وقت ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ نیٹ ورک میں خرابی کسی سائبر حملے کے نتیجے میں ہوئی ہو۔ تاہم روئٹرز کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کی خرابی کی اصل مدت اور اس کے دائرہ کار کا آزادانہ طور پر تعین نہیں کیا جا سکا۔
امریکہ ایران سے آخر کیا چاہتا ہے؟ مارکو روبیو نے واضح کر دیا
این ایس اے کے مطابق اس کے انفراسٹرکچر میں متعدد متبادل اور بیک اپ نظام موجود ہیں، جو معمول کی مینٹیننس یا غیر متوقع تکنیکی خرابی کے دوران آپریشنز جاری رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکا میں حالیہ دنوں کے دوران ایئر ٹریفک، مائیکروسافٹ اور دیگر اہم ٹیکنالوجی نظام میں بھی بڑے تکنیکی تعطل سامنے آ چکے ہیں۔











