منگل,  17 نومبر 2026ء
ایس ایچ او سکھیکی منڈی ملک اظہر حسین پھلروان اور ٹیم کی بڑی کامیابی، متعدد ملزمان گرفتار، بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا

حافظ آباد:(شوکت علی وٹو) ایس ایچ او تھانہ سکھیکی منڈی ملک اظہر حسین پھلروان اور ان کی ٹیم نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے ٹرپل قتل کی واردات کو ٹریس کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ٹیم کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی اور کامیاب تفتیش کو سراہتے ہوئے آئی جی پنجاب جناب عبدالکریم کی جانب سے ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر نے ایس ایچ او ملک اظہر حسین پھلروان اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔اس موقع پر پولیس افسران کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پولیس ٹیم کی یہ کامیابی جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید خبریں