منگل,  17 نومبر 2026ء
نجی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس چاقو کے وار سے قتل

پونے(روشن پاکستان نیوز)  بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ایئرہوسٹس کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پونے کی رہائشی ورشا اپنی ڈھائی سالہ بیٹی کے ہمراہ دیوالی منانے آبائی گاؤں کنہی پہنچی تھی، 14 نومبر کو وہ اپنے جاننے والے ریتیش اگروال کے ساتھ وائن گنگا دریا کے کنارے گئی، جہاں مبینہ طور پر ان پر حملہ ہوا۔

ریتیش نے ورشا کے بہنوئی اشون کو فون کرکے بتایا کہ ان پر چند افراد نے لوٹ مار کی کوشش کے دوران حملہ کیا ہے اور ورشا چاقو کے وار سے زخمی ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ورشا خون میں لت پت پڑی تھی۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے شام 7 بجے کے قریب اس کی موت کی تصدیق کردی۔

انڈر 19 ایشیاکپ فائنل: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

پولیس کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس ورشا کے جسم پر چاقو کے چار زخم تھے، جن میں ایک زخم کمر پر بھی تھا۔ ابتدائی طور پر واقعے کو ڈکیتی کی واردات سمجھا گیا، تاہم پولیس دیگر پہلوؤں سمیت اس کے دوست ریتیش کے ممکنہ کردار کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے ریتیش اور ورشا کے بہنوئی اشون سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ تاہم اب تک کسی کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں