بحیرہ کیسپین(روشن پاکستان نیوز) قازقستان میں بحری مشق کے دوران 14 فوجیوں کی ہلاکت پر 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو بحیرہ کیسپین کے ساحل پر خراب موسم کے دوران پیش آیا جب بحریہ کے اہلکار تربیتی مشق میں مصروف تھے، واقعے میں 3 افراد کو بچالیا گیا۔
قازقستان کی وزارت داخلہ کے مطابق واقعےکے بعد وزارت دفاع کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار افراد میں بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر بھی شامل ہیں۔
کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک
حکام کے مطابق افسران کو غفلت اور جہاز رانی کے قوانین کی خلاف ورزی کے شبے میں گرفتارکیا گیا ہے، واقعےکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہےکہ قازقستان کی بحریہ میں تقریباً 3 ہزار اہلکار ہیں اور یہ بحیرہ کیسپین میں تعینات ہیں۔ قازق بحریہ بحیرہ کیسپین میں موجود توانائی کے بنیادی ڈھانچےکی حفاظت پر معمور ہے۔











