هفته,  26  ستمبر 2026ء
کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاس(روشن پاکستان نیوز): جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ترجمان کانگو فوج کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں ہلاک افراد میں سربراہ فوجی عدالت اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں۔

ترجمان کانگو فوج کے مطابق حادثے میں وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث گر تباہ ہوا تاہم اصل وجوہات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی۔

مزید خبریں