جمعرات,  24  ستمبر 2026ء
برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ

لندن(روشن پاکستان  نیوز) برطانوی رائل ائیرفورس (آر اے ایف) کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ معمول کے مطابق اپنی تربیتی پرواز پر تھا، ہاک ٹی 2 طیارے نے اینگلسی میں واقع آر اے ایف ویلی اسٹیشن سے پرواز کی کہ اسی دوران وہ قریبی علاقے میں زمین پر آ گرا۔

جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں طیارے کو زمین پر گرکر تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

طیارے میں 2 پائلٹ بھی سوار تھے جو نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم وہ معمولی زخمی ہوگئے۔

 آر اے ایف کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تربیتی طیارے کے گرنے کی وجہ بھی معلوم کی جارہی ہے، تحقیقات جاری رہنے کے دوران احتیاطی اقدام کے طور پر جنگی طیارے ہاک ٹی 1  اور ٹی 2  کے آپریشنز کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں