هفته,  26  ستمبر 2026ء
صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی: امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے مشیروں سے کہا کہ نومبر مڈٹرم کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں چینی صدر کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے،صدر ٹرمپ

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو یقین نہیں کہ تہران ان کے مطالبات مانے گا۔

ایران کیساتھ ثالثوں کے ذریعے مثبت اور تعمیری بات چیت جاری ہے، امریکی حکام

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے مثبت اور تعمیری بات چیت جاری ہے۔

امریکی حکام کے مطابق  ایران کے ساتھ جوہری امور پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔

مزید خبریں