واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں چین کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں چینی صدر اور وفد کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے شی جن پنگ سے دوستی باہمی احترام اور عوام کےاہم مفادات پر مبنی ہے دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کیلئے چینی صدر کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر سے سیکیورٹی اور اےآئی سے متعلق اہم امور پر بات کریں گے چین کےساتھ متوازن تجارتی تعلقات کیلئے کام کر رہے ہیں، امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے آج کیےگئے فیصلے آنے والی دہائیوں میں امن و خوشحالی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ امریکا کے دورے پر بہت خوش ہوں چین امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، ٹرمپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور امریکا کے ساتھ تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔











