جمعرات,  24  ستمبر 2026ء
بھارت: ہائی وے پر سلیپر بس میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد ہلاک

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں ہائی وے پر بس میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 9 مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں واقع یمنا ایکسپریس وے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں بس یمنا ایکسپریس وے کے راستے نوئیڈا سے اتر پردیش جارہی تھی کہ اسی دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بس میں 35 افراد سوار تھے، بس میں اچانک آگ لگی جس نے پوری بس کو اپنی پلیٹ میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ آگ بس کے ائیر کنڈیشننگ سسٹم میں دھماکے کی وجہ سے لگی، دھماکے سے انجن کے آئل کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی، بس میں آگ لگنے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے جب کہ جن مسافروں کو آگ لگنے کا جیسے ہی علم ہوا انہوں نے بس کی کھڑکیوں اور دروازے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی تاہم حادثے میں خاتون سمیت 9 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے، پولیس اور ایمبولینس فوری موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ بجھانے سمیت زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

مزید خبریں