هفته,  29  اگست 2026ء
اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز اور خلیج میں 400 جہاز پھنسے ہونے کا دعویٰ

نیویارک(روشبٓن پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی نے آبنائے ہرمز اور خلیج میں 400 بحری جہاز اور 6 ہزار ملاحوں کے پھنسے ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت معمول پر آنے کے دعووں کے برعکس اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی نے صورتحال کو تاحال غیر حل شدہ قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز کے مطابق خلیج میں اب بھی 400 تک بحری جہاز تقریباً 6 ہزار ملاحوں سمیت پھنسے ہوئے ہیں۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے اور اس بحران کے خاتمے کے لیے سیاسی عزم، تعاون اور سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

آئی ایم او کے مطابق بعض جہاز اور ان کے عملے خلیج سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں، تاہم بڑی تعداد اب بھی خطرناک حالات میں پھنسی ہوئی ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن، کھاد اور دیگر اہم اشیا کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث اس بحران کے عالمی معیشت اور عوام پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

آئی ایم او کے مطابق رواں تنازع کے دوران بین الاقوامی جہاز رانی پر کم از کم 70 حملوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 19 ملاح جاں بحق ہوئے ہیں۔ ادارے نے تمام متعلقہ ممالک اور بحری صنعت پر زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب حالیہ اعداد و شمار بھی بتاتے ہیں کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت اب بھی معمول سے کہیں کم ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کے آبنائے ہرمز کو کھلا قرار دینے کے باوجود عالمی شپنگ کمپنیوں کے خدشات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔

مزید خبریں