منگل,  25  اگست 2026ء
کچرے کا پہاڑ گرنے سے 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کوناکری (روشن پاکستان نیوز) ٹنوں وزنی کچرے کا پہاڑ گرنے سے قریبی جھونپڑیوں میں رہنے والے 30 افراد ہلاک جب کہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی افریقہ کے ملک گنی کے دارالحکومت کوناکری میں پیش آیا، جہاں شدید بارش کے باعث کچرے کا ایک بڑا ڈھیر اچانک لینڈ سلائیڈنگ کی طرح پھسلتا ہوا قریبی جھونپڑیوں پر جاگرا۔

اچانک آنے والی اس افتاد سے کم از کم 30 افراد ہلاک جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

برطانیہ: انڈوں سے سالمونیلا کا پھیلاؤ، ایک ہلاک، 200 سے زائد متاثر

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچے اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملبے میں دبی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ رات 2 بجے پیش آیا جب سب اپنے گھروں میں سوئے ہوئے تھے، اس لیے انہیں سنبلنے کا موقع نہ مل سکا۔

امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں تاہم شدید بارشوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ملبے کے نیچے مزید افراد پھنسے ہوسکتے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے علاقے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے امدادی کارروائیوں کے دوران مزید حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔ حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں