بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) اے سی کی سہولت اب صرف کمروں میں نہیں بلکہ لباس میں بھی دستیاب ہوگی، چین کے شہر چونگ چنگ میں گرمی سے نجات کے لیے انوکھا کولنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔
چینی شہر چونگ چنگ میں شدید گرمی میں باہر کام کرنے والے سینیٹیشن ورکرز میں ایئر کنڈیشنڈ سوٹس تقسیم کیے گئے، جو جدید کولنگ سسٹم سے لیس ہیں۔
یہ اسمارٹ سوٹ اندرونی سرکولیٹنگ کول ایئر سسٹم اور ری چارج ایبل بیٹری کے ذریعے مسلسل ٹھنڈی ہوا فراہم کرتا ہے۔ جیسے ہی سوٹ کا بلٹ اِن فین آن کیا جاتا ہے، چند لمحوں میں ٹھنڈی ہوا کا بہاؤ پورے لباس میں گردش کرنے لگتا ہے، جس سے شدید گرمی اور حبس کا احساس کم ہو جاتا ہے۔
سوٹ میں سینہ، بغلوں اور کمر کے حصے پر مشتمل تھری زون وینٹی لیشن سسٹم موجود ہے، جو پسینہ جلد خشک کر کے جسم کو زیادہ دیر تک ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔











