منگل,  10 نومبر 2026ء
شادی ہالوں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر نئی پابندی عائد

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے صوبے بھر کے تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور شادی ہالوں کے لیے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم (ای آئی ایم ایس) کے تحت رسید جاری کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں مذکورہ کاروباری اداروں کو صارفین کو فراہم کی جانے والی رسیدیں ای آئی ایم ایس کے ذریعے جاری کرنا ہوں گی۔

اس اقدام کا مقصد کاروباری لین دین کو الیکٹرانک نظام کے تحت لانا، ٹیکس وصولیوں میں شفافیت یقینی بنانا اور سیلز ٹیکس کی نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔

غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرار

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ای آئی ایم ایس کے تحت رسید جاری کیے بغیر کاروباری لین دین کرنے والے اداروں کے خلاف جرمانے کی کارروائی کی جائے گی۔ ہدایات کے مطابق اس خلاف ورزی پر 4لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

پی آر اے کی ہدایت کے تحت ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز سمیت متعلقہ کاروباری شعبوں کو اپنے انوائسنگ نظام کو الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کرنا ہوگا اور ہر صارف کو باقاعدہ الیکٹرانک رسید فراہم کرنا ہوگی۔

اتھارٹی کے اس اقدام کے تحت کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکس سے متعلق لین دین کا ریکارڈ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مرتب ہوگا، جس سے ٹیکس چوری کی روک تھام اور کاروباری معاملات کی نگرانی میں مدد مل سکے گی۔

مزید خبریں