اتوار,  19 اپریل 2026ء
امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم کردی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کے لیے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی جریدے کے مطابق امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔

امریکی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے ایک ماہ کی عارضی اجازت دی تھی۔

امریکا ایران مذاکرات ! ‘بھارت سے کوئی صحافی کوریج کے لیے پاکستان نہیں آیا’

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کو روس سے نئے سودے کی اجازت نہیں ہوگی اور بھارت پہلے سے سمندر میں موجود تیل ہی خرید سکے گا۔

مزید خبریں