واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی معائنے میں شامل ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دنوں ہونے والے سالانہ طبی معائنے میں انہوں نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں جو نمبر لیے اس سے متعلق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بلند ترین اسکور ہے، کسی کو اتنے نمبر لیتے نہیں دیکھا۔
امریکی صدر نے فخریہ انداز میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ 3 بار یہ ٹیسٹ دے چکے ہیں اور انہیں یہ ٹیسٹ دینا اچھا لگتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں سابق صدور بائیڈن اور اوباما کا بھی تذکرہ کیا کہ یہ ٹیسٹ تو انہوں بھی نہیں دیے۔
مزید پڑھیں: چین سمیت کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
وائٹ ہاؤس سے جاری رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی و جسمانی حالت بہترین ہے اور وہ سربراہِ مملکت کی تمام ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر اہل ہیں۔