جمعه,  11  ستمبر 2026ء
پی ٹی آئی لندن کا 27 ستمبر کو پاکستان ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی اور پاکستان میں انصاف، آزادی اور جمہوریت کے مطالبات کے حق میں 27 ستمبر کو لندن میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی لندن کے مطابق احتجاج اتوار کو دوپہر 2 بجے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی یو کے نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ سمیت دیگر عہدیداروں کی جانب سے جاری احتجاجی کال میں پاکستانیوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قید رہنما کے لیے آواز بلند کریں۔ احتجاج کے لیے مقام پاکستان ہائی کمیشن، 35-36 لوونڈز اسکوائر، لندن مقرر کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

پی ٹی آئی لندن نے کارکنوں اور پاکستانیوں سے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی جائے اور پاکستان میں انصاف، آزادی اور جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے۔

مزید خبریں