جمعه,  11  ستمبر 2026ء
حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا: یمن کی انصار اللہ تنظیم کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سینیئر اہلکار محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہےکہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے مغربی صوبے تعز میں کلیدی اہمیت کے حامل علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر پر قبضہ کرلیا ہے اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئے ہیں۔

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں کی جانب سے المخا ائیرپورٹ پرقبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ مزاحمت کرنیوالوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

واضح رہے کہ باب المندب عالمی سطح پر جہازوں سے تیل، گیس اور غذائی اجناس کی منتقلی کیلئے اہم گزرگاہ ہے  جبکہ المخا اسٹریٹیجک لحاظ سےانتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں سے بحیرہ احمر میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے اور فوجی لحاظ سے بھی اس کی اپنی اہمیت ہے۔

یمن صدارتی لیڈر شپ کونسل کے صدر رشاد علیمی نے کہا ہے کہ باب المندب کے قریب عسکری صورتحال میں تبدیلی کے اثرات سوئز کینال تک جاسکتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ باب المندب کے اطراف موجودہ عسکری صورتحال عالمی تجارت پر اثرانداز ہوسکتی ہے، انہوں نے یمن کی ساحلی علاقوں کے تحفظ کو یمن سمیت عرب اور بین الاقوامی ذمہ داری قرار دیا۔

مزید خبریں