کراچی(روشن پاکستان نیوز) سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد وزیرقانون ضیا لنجارنے پیش کی، قرارد کے متن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں سے ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی تعیناتی جاری رکھنا ضروری ہے، آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی جائے۔
کراچی: لانڈھی کی2 فیکٹریوں میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
سندھ اسمبلی میں قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی جبکہ فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو ہیومن ریسرچ بورڈ کے ترمیمی بلز بھی منظور کرلیے گئے۔











