جمعرات,  09 مئی 2024ء
میک اپ کروانے آئی چار دلہنیں لٹ گئیں، واردات کی دنیا سے حیران کن خبر

ساہیوال(روشن پاکستان نیوز) ساہیوال میں چوری کی انوکھی ڈکیتی کی واردت سامنے آگئی ۔

ساہیوال کے علاقے فرید ٹاون میں بیوٹی پالر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔ جہاں ڈاکوؤں نے دلہنوں کو ہی لوٹ لیا ۔

بیوٹی پالر میں میک اپ کروانے آئی4 دلہنیں لٹ گئیں ، تین ڈاکو خواتین کے بھیس میں بیوٹی پارلر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی۔

ڈاکو دلہنوں کا 18 تولہ سونا اور موبائل فون چھین لئے ۔ جن کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے ہے۔

ڈاکو واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئےفرار بھی ہوگئے ۔

مزید پڑھیں: نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News