بدھ,  22 جولائی 2026ء
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز ،10 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز ،10 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے تسلسل میں، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے باقی ماندہ عناصر کے خاتمے کے لیے جامع مشترکہ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر علاقے کو کلیئر کرانے اور ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جن کے دوران 10دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ان آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، ضلع سوراب میں سات دہشت گرد ہلاک ہوئےجبکہ ضلع مستونگ میں تین دہشت گرد ہلاک کیے گئے اورفتنہ الہندسے وابستہ دو خواتین خودکش بمباروں کو ان کے سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی وانا میں کارروائی، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بھی برآمد کیے گئے۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزمِ استحکام کے وژن  کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی بھرپور مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

 

مزید خبریں