بدھ,  22 جولائی 2026ء
ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کرلیا، کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

سڈنی(روشن پاکستان نیوز) سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو سڈنی میں چارج کیا گیا تھا جس کی تصدیق رینڈم ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ڈیوڈ وارنر نے ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے احمقانہ حرکت قرار دیا ہے، ڈیوڈ وارنر کے بدھ کو سماعت کے دوران ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔

فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ترکیہ کو شکست دے دی

ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ وارنر نے جرم قبول کیا ہے تاہم 18 اگست کو سماعت کے دوران ڈیوڈ وارنر کو سزا سنائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس چارج کی کم سے کم سزا 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ کے لیے نااہل ہونا، 2200  آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ اور 9 ماہ کے لیے جیل کی سزا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے دوران چند روز چھٹیاں گزارنے سڈنی گئے تھے، چھٹیوں میں دوستوں کی دعوت کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے ڈرنک ڈرائیو ٹیسٹ ہوا، ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں چارج کیا گیا۔

مزید خبریں