جمعرات,  02 مئی 2024ء
قرضہ لینے کیلئے خاتون مردہ شخص کو بینک لے آئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) برازیل میں قرض لینے کےلیے خاتون مردہ شخص کو بینک لے آئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ خاتون ایریکا ڈیسوزا ویرا نونیز دو روز قبل ریو ڈی جینرو میں واقع مقامی بینک کی شاخ میں ایک 68 سالہ شخص پاؤلو روبرٹو براگا کو وہیل چیئر پر لیکر بینک پہنچی تاکہ 3,200 امریکی ڈالرز کے مساوی رقم بطور قرض مذکورہ بالا شخص کے نام پر لے سکے۔

اس دوران اس نے بینک کے عملے کو دھوکا دینے کےلیے خود کو اس مردہ شخص کی بھتیجی اور مددگار ظاہر کیا۔

گفتگو کے دوران بھی وہ اس شخص کی طرف سے جواب دیتی رہی اور ہاتھ سے اس کے سر کو پکڑ کر ہلاتی رہی۔ اس دوران بینک عملے کو شک ہوا کیونکہ اس شخص میں زندگی کی رمق نہیں پائی جاتی تھی۔

بینک کے عملے کی جانب سے مردہ شخص کی بے حس و حرکت ہونے کے بارے میں پوچھنے پر اس نے کہا کہ یہ خاموش طبیعت ہیں، اور بار بار مردہ شخص سے بات بھی کرتی رہی حالانکہ وہ تو جواب دینے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا تھا۔

بینک کے عملے نے طبی ایمرجنسی اور پولیس کو طلب کرلیا۔ بعدازاں طبی عملے نے مردہ شخص کو چیک کرنے کے بعد بتایا کہ اسے مرے ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے خاتون کو لاش کی توہین اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: امریکہ اور برطانیہ کیجانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News