جمعه,  17 مئی 2024ء
الیکشن کمیشن کااہم اجلاس6مئی کوطلب کرلیاگیا
الیکشن کمیشن کا ایک اور بڑا کارنامہ سامنے آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 6 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے ، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے بجٹ سے متعلق مشاورت کی جائے گی ۔ اجلاس میں 2024 کے الیکشن میں ہونے والے اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ میں الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز کی ضرورت بارے بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل

ذرائع کےمطابق آئند بجٹ میں الیکشن کمیشن کے اخراجات اور تنخواہوں کی مد میں حکومت سے فنڈز بجٹ میں مانگے جائیں گے،الیکشن کمیشن کے پاس فنڈز سر پلس ہوئے تو حکومت کو واپس کر دی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News