جمعه,  17 مئی 2024ء
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی فون سم بند ہوگی یا نہیں؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی فون سم بند کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہونے لگی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا خط ای میل کے ذریعے پیر کی شام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو موصول ہوا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے خط کا جائزہ لے کر اس پر کوئی فیصلہ کریں گے، آج شام تک ایف بی آر کے خط پر ردعمل دیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایف بی آر کے حالیہ فیصلے پر غور کیا جارہا ہے، اس معاملے پر موبائل فون آپریٹرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News