جمعه,  17 مئی 2024ء
ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی بڑی کھیپ پکڑگئی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی بڑی کھیپ پکڑگئی، میتھ ایمفیٹا مائن 5 کنٹینرز کی چھت اور دروازوں میں چھپائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑلی۔

ترجمان اے این ایف نے کہا 224 کلو آئس، افغانستان سے سوپ سٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں، بیلجیئم اسمگل کی جا رہی تھی، منشیات براستہ طورخم، افغانستان سے اپنی منتقی منزل بیلجئم سمگل کرنے کے لئے پہلے کراچی اسمگل کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ میتھ ایمفیٹامائن 5 کنٹینیرز کی چھت اور دروازوں میں انتہائی محارت سے چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف نے کراچی پورٹ پر سمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا، کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار کی کوشش کررہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اے این ایف منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد اور دنیا کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News