جمعه,  17 مئی 2024ء
اسلام آباد سی آئی اے پولیس کا اہلکار شہری کے اغوا میں ملوث نکلا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )اسلام آباد سی آئی اے پولیس کا اہلکار شہری کے اغوا میں ملوث نکلا ۔ پولیس اہلکار کے خلاف تھانہ گولڑہ میں اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم گرفتاری کو التوا میں ڈال دیا گیا ہے ۔

تھانہ گولڑہ کے علاقے موضع سری سرال کے 17 سالہ رہائشی ایاز غفور اعوان کے مطابق اسے منگل اور بدھ کی درمیانی شب وہ اپنے کزن کے ہمراہ کھڑا تھا کہ اچانک انکے قریب ایک سفید رنگ کی گاڑی نمبر SD.438 آکر رکی جس میں لوگ سوار تھے ان میں سے ایک نوجوان نے اسلام آباد پولیس کی وردی پہن رکھی تھی جس نے مجھے کیا کہ تھانہ گولڑہ چلو ایس ایچ او بلا رہا ہے جب جانے سے انکار کیا تو اس اہلکار نے پسٹل نکال لیا اور تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی مدد سے زبردستی گاڑی میں ڈال لیا اور آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ دی اور میرا موبائل بھی چھین لیا اسی اثنا میں وہاں پر موجود میرے کزن نے میرے والد کو اطلاع کی جب والد نے میرے نمبر کال رابطہ کیا تو اسی پولیس والے نے کال پک کرتے کہا کہ آپکا بیٹا اب میری تحویل میں ہے اور اس نے اپنا تعارف حیدر عباس اہلکار سی آئی اے پولیس بتایا اور دھمکی دی کہ اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے ۔ والد نے صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر فوری طور پر ریسکیو 15 پر اطلاع کی جس پر یہ اہلکار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھے ویرانے میں پھینک کر چلے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان کے والد غفور اعوان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار سی آئی اے میں تعینات ہے یہ پولیس یونیفارم میں اپنے دو ساتھیوں سمیت آیا تھا جنہوں نے ایک گینگ بنا رکھا ہے تمام صورت حال سے مقامی پولیس کو آگاہ کردیا ہے پولیس نے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اہلکار کے ساتھیوں کا پتا چلا لیا ہے ۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری ابھی عمل میں نہیں آئی ۔

مزید پڑھیں: جہیز میں گاڑی نہ لانے پر دلہن قتل، ہوشربا انکشافات منظر عام پر

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو جو اسلحہ ایشو کیا جاتا ہے وہ ڈیوٹی اوقات ختم ہونے پر کوت میں واپس جمع کروانے کی بجائے ساتھ لے جاتے ہیں اور اس سرکاری اسلحے کا ناجائز استعمال کرتے ہیں جس سے ایسے سنگین واقعات جنم لے رہے ہیں کچھ عرصہ قبل بنی گالا کے علاقے میں پولیس اہلکار نے سرکاری رائفل ایس ایم جی سے اپنے دو رشتہ داروں کو قتل کردیا تھا ۔۔ اور اس واقعے کے بعد اسلحہ گھر ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے بعد میں نظر انداز کردیا گیا ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News