منگل,  10 دسمبر 2024ء
انگلینڈ کودوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے ہاتھوں شکست

وشاکا پٹنم(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈکودوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 106 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی،وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 292 رنز پر آؤٹ ہوگئی

73 رنز بنا کر زیک کراؤلی نمایاں بیٹر رہے جبکہ انگلش کپتان بین فوکس اور ٹام ہارٹلے نے 36، 36 بنائے۔

بھارت کے جسپریت بمرا اور روی چندرن ایشون نےتین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میںانگلینڈ نے 253 رنز بنائے تھے جبکہ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 396 اور دوسری میں دوسوپچپن رنز بنائے تھے۔

شاندار کارکردگی پرجسپریت بمرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں