مولانا سے جو باتیں ہوئیں وہ قبر میں ساتھ جائیں گی (وزیراعظم)، اجازت دیتا ہوں راز کی باتیں ایوان کو بتا دیں (فضل الرحمان)

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) : قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جو سابقہ حلیف رہے ہیں تاہم اس وقت دونوں کی راہیں الگ الگ ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم اور جے یو آئی سربراہ کے درمیان شکوہ جواب شکوہ کے انداز میں دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف جب ایوان میں پہنچے تو انہوں نے اپوزیشن ارکان سے مصافحہ کیا۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے بھی مصافحہ کیا۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان خوشگوار اور دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ (مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کارشتہ ہے، آپ ہمیشہ شفقت سے پیش آئے ہیں۔

بیلسٹک میزائل سے متعلق دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، دوسرے ملکوں کی طرح ایران اپنے دفاع کیلئے بیلسٹک میزائل کیوں نہیں رکھ سکتا؟ وزیراعظم

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کے ساتھ جو بھی باتیں تنہائی میں ہوئیں، وہ راز ہیں اور وہ قیامت تک کسی سے ڈسکس نہیں کروں گا۔ وہ باتیں قبر میں میرے ساتھ جائیں گی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے جواباً کہا کہ وزیراعظم نے جو محبت کا اظہار کیا، میں اس کو ویلکم کرتا ہوں اور اس کے ساتھ انہیں اجازت دیتا ہوں کہ راز کی باتیں ایوان میں سب کے سامنے بتا دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مولانا صاحب کا شکریہ لیکن آفر اس لیے قبول نہیں کروں گا کہ اگر وہ باتیں کیں تو پھر بات دور تک چلی جائے گی اور معاملات اتنے دور چلے جائیں گے کہ واپس نہیں آئیں گے۔

مزید خبریں