هفته,  21 دسمبر 2024ء
مولانا کو کوئی آفر نہیں کی، اصولی مؤقف لیا، وہ اُس پر قائم ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں مولانا نے اصولی مؤقف لیا ہے اور وہ اس پر قائم ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے کوئی آفر نہیں کی لیکن آفرز آنا سیاست کا حصہ ہے۔ یہ بہت اہم قانون سازی ہے، جسے اپنے بجائے قوم اور ملک کے لیے کرنا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلے ہم اسے دیکھیں تو سہی، پہلے ڈرافٹ پڑھیں تو سہی۔ ججز کی ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے، عمریں نہیں بڑھنی چاہئیں، سپریم کورٹ کو آپ ٹچ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں عدلیہ پر قدغن لگے گی، عدلیہ کمپرومائز ہو جائے گی، جج کو اس کی رائے کے بغیر ٹرانسفر کرنا غیر آئینی ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت، شعیب شاہین گرفتارکر لئے گئے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دی تھیں۔ ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔

مزید خبریں